دوحہ،5ڈسمبر(ایجنسی) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز قطر کے دو روزہ سرکاری دورے پر سوموار کو متحدہ عرب امارات سے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی شاہ دوحہ میں قیام کے دوران شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں، اہم علاقائی اور عالمی امور اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر خطے سے متعلق امور ،دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مشترکہ کوششوں اور خطے میں امن و استحکام لانے کے حوالے سے یکساں موقف کے حامل ہیں۔